Published At: Apr 23, 2025
Views: 82
Date | Apr 22, 2025 |
---|---|
Time | 04:00 PM to 06:00 PM |
Location | Chief Minister House Khyber Pakhtunkhwa |
Organizer | C&W Department |
Chairperson | Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa |
Event Type | conference |
Description
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے وژن کے تحت صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے "پبلک ورکس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم" کا اجرا کر دیا۔
اس جدید سسٹم کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں کابینہ ارکان، اراکین اسمبلی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
نئے نظام کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام امور ڈیجیٹائزڈ ہوں گے۔ منصوبے منظور شدہ پی سی ون کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے، جس سے تاخیر کی صورت میں خزانے پر پڑنے والے اضافی بوجھ سے بچا جا سکے گا۔
سسٹم کے تحت منصوبوں کا حساب خودکار نظام سے ہو گا، جس سے غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔ معلومات ہر وقت آن لائن دستیاب ہوں گی، جبکہ محکمے کے عملے اور ٹھیکیداروں کے درمیان رابطہ بھی بلاتعطل رہے گا۔
منصوبوں کی آن لائن مانیٹرنگ سے معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور غیر ضروری ایڈوانس ادائیگیوں کا خاتمہ ہو گا۔ صرف معیار کے مطابق مکمل کام پر ہی ادائیگی کی جائے گی۔
#CMKP #AliAminGandapur #EGovernance #DigitalKP # #GoodGovernance #KPCWD